Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔

ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف 31944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

ہائی کورٹس احکامات کے خلاف قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی منتظر فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 16 سے 30 جون کے درمیان زیرالتواء 3324 جیل پٹیشنز میں سے ایک کا بھی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے جب کہ 16 سے 30 جون کے درمیان 473 مقدمات دائر ہوئے اور صرف 201 مقدمات نمٹائے جاسکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version