لاہور: اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے گیٹ کے باہر ہی اسمبلی لگالی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی اور رانا آفتاب احمد سمیت دیگر ارکان اسمبلی کے گیٹ کے باہر موجود ہیں۔
اپوزیشن کی عوامی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا، گیارہ ارکان کی معطلی اور دیگر بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن خواتین کی خوب نعرے بازی جاری ہے۔
اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو پنجاب اسمبلی کے اندر جانے سے روک دیا ہے، اب ہم پنجاب اسمبلی کے اندر نہیں جائیں گے اور باہر ہی اپنی اسمبلی لگائیں گے۔
