Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رومانیہ: صدارتی انتخابات میں یورپی یونین کے حامی امیدوار کامیاب

رومانیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یورپی یونین کے حامی امیدوار نکوسرڈین کامیاب ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوارجارج سیمیون (George Simion) کو شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: رومانیہ میں فیٹیسٹی ایئر بیس پر ایف -16 کی تربیت کے مرکز کا افتتاح 

رپورٹ کے مطابق رومانیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج  میں لبرل، یورپی یونین حمایت یافتہ امیدوار اور بخارسٹ کے میئر  نکوسرڈین (Nicusor Dan) کامیاب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیمیون نے ابتدا میں انتخابی نتائج مسترد کردیے تھے تاہم بعد میں شکست قبول کر تے ہوئے کامیاب امیدوار نکوسرڈین کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں