Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلدیاتی الیکشن، وزارت داخلہ کی فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے معذرت

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت داخلہ نے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو کراچی حیدر آباد اور ٹھٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران  تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج اور رینجرز کی اسٹیٹک تعیناتی کے معاملے پر وزارت داخلہ کو ایک بار پھر لکھے جانے والے خط کا جواب مل گیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے وزارت داخلہ نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی اسٹیٹک تعیناتی سے معذرت کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

خط کے جواب میں وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں فوج اور رینجرز اہلکاروں کی اسٹیٹک تعیناتی ممکن نہیں ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا معاملہ جی ایچ کیو کے ساتھ اٹھایا گیا تھا تاہم پہلے درجے پر اسٹیٹک تعیناتی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور پہلے ہی آگاہ کیا جاچکاہے ہے کہ اتنے زیادہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر اسٹیٹک تعیناتی ممکن نہیں ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق انتخابی عملے اور مواد کو سیکیورٹی کور دینا ممکن نہیں تاہم الیکشن کمیشن 500 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کرے کیونکہ پانچ سو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز کی اسٹیٹک تعیناتی کی جاسکتی ہے  جس میں رینجرز اہلکار پولیس اہلکاروں کی معاونت کریں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوران پاک فوج اور رینجرز اہلکاروں کی اسٹیٹک تعیناتی کیلئے آج وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

دوسری جانب وزرات داخلہ نے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فرنٹیر کانسٹیبلری کی تعیناتی کی ہدایت کردی ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر فرنٹیر کانسٹیبلری کی اسٹیٹک تعیاتی کی درخواست کی تھی تاہم تعیناتی کی تاریخ اور علاقہ، سندھ حکومت ، الیکشن کمیشن ، فرنٹیر کانسٹیبلری کے ساتھ مشاورت سے طے کریں گی۔

وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی پولنگ سٹیشنز کے باہر اسٹیٹک تعیناتی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 ہزار 3 سو سے زائد پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی، وزیراعظم کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

متعلقہ خبریں

Exit mobile version