Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چند روز میں قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ چند روز میں قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں مذاق کیا، ملک کے ساتھ جو کچھ کیا گیا انہیں فرار نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول، مریم، حمزہ جیسے نالائقوں کیلئے ملک نہیں بنا، نالائقوں سے جلد حکومت واپس لے لیں گے۔

لاہور میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی

حماد اظہر نے کہا کہ کارکن انتخابات کی تیاری کریں، جنرل الیکشن ہورہے ہیں، ہم عام انتخابات کی طرف جارہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک چند روز میں لائیں گے، لاہور میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی۔

پی ٹی آئی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں آٹے بعد تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا، تیل کمپنیاں کہہ رہی ہیں تیل منگوانے کیلئے پیسے نہیں، ملک میں تیل کی قلت ہوسکتی ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ 9ماہ کےدوران صرف شریف خاندان نے ترقی کی، حکومت کو الیکشن سے نہیں بھاگنے دیں گے، پی ٹی آئی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version