Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام کا آخری آپشن جماعت اسلامی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام کا آخری آپشن جماعت اسلامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بول سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے خراب حالات کے ذمہ دار جنات تو نہیں ہیں، غربت، بےروزگاری کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نےایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر دینےکا اعلان کیا تھا  لیکن بتائے کتنی نوکریاں اور گھر دیئے، 50 ہزار گھر بھی دیتی تو سیلاب متاثرین دربدرنہ ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: حکمرانوں نے ملک کو معاشی و سیاسی طور پر مفلوج کیا، سراج الحق

انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے ایشین ٹائیگر اور کسی نے فلاحی ریاست بنانے کا نعرہ لگایا ہے جبکہ جماعت اسلامی انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کی بات کررہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی انتخابات کیلئے تیار ہے جس میں قوم کو مقروض کرنےوالوں کا بھرپور مقابلہ کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے سیاسی، اخلاقی اور معاشی بحران ہے جو اس باب کا ثبوت ہے کہ پی ڈی ایم ،پی ٹی آئی کی لڑائی کا موضوع مہنگائی کا خاتمہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں اکثریت حاصل کی لیکن کراچی بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ تبدیل کیا گیا جس کی بنیاد پر ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں ہمارے تحفظات دورکیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: خوشحال پاکستان کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے، سراج الحق

متعلقہ خبریں

Exit mobile version