Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس بات سے نظر نہیں پھیرنی چاہئے کہ یہ ایک ٹاپ سیکرٹ کیس ہے،چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی مقدمے میں ایک کردار کے تحت نامزد ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف کافی مجرمانہ مواد موجود ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایف آئی آر کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی دفعہ 5 اور 9 کے تحت جرم کا ارتکاب کیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی نے ناقابل ضمانت جرم کا ارتکاب کیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کیلئے ریکارڈ ہی کافی ہے،لہٰذاچیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version