وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے استقبال کیلئے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اور بشیر میمن کو اس کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں محمد زبیر، کھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کمیٹی 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال میں کارکنان کی شرکت یقینی بنائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
