سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کیلئے تیار ہیں، مینار پاکستان پر استقبال کیلئے ملک بھر سے لوگ پہنچیں گے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نوازشریف کو اکیس اکتوبر کو خوش آمدید کہنے کے لئے پوری طرح تیار ہے، پوری قوم اپنے لیڈر نوازشریف جیسے نجات دہندہ کو ویلکم کرنے کے لیے منتظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جدوجہد اور نوازشریف کی واپسی کا محور پاکستان ہے، نوازشریف کا خطاب جلسہ گاہ میں براہ راست سنایا جائے گا۔
انکا کہنا ہے کہ جب 98ء میں مشکل وقت آیا بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے کہا گیا مسلم ملک ایٹمی طاقت نہیں بن سکتا تو اس وقت کے وزیر اعظم نوازشریف نے دھماکے کیے تو جشن منایا گیا، جب دہشت گردی کی وجہ سے مساجد و بازار محفوظ نہیں تھے تو اس وقت نوازشریف نے دہشتگردی سے قوم کو نجات دلائی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر ترقی کا راستہ نہ روکا ہوتا تو پاکستان جی ٹوئنٹی کی صف میں آ جاتا۔ اٹھائیس جولائی 2017ء کو جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ بابا رحمتے نے نوازشریف کو اقتدار سے نکالا اور ملک کو بحران میں مبتلا کردیا۔
انکا کہنا ہے کہ ملک اس وقت مشکل کا شکار ہے، معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں اپریل میں ڈیفالٹ کر چکے ہوتے اگر فتنے کو باہر نہ نکالتے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی ترقی یافتہ ممالک اور جی20کی فہرست میں آچکا ہوتا، فتنہ فساد کا تجربہ نہ کیا جاتا تو سی پیک مکمل ہوچکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بروقت الیکشن پر خاموش نہیں ہیں بھرپور انداز میں مطالبہ کیا الیکشن جتنی جلد ہو سکیں کروائیں، مطالبہ رکھا حلقہ بندیوں کے وقت میں اضافہ نہ کیا جائے۔ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں مخالف ووٹ کو لینا ہے ہمارا ووٹ ہمارے ساتھ ہی ہے اسے متحرک اکیس اکتوبر کو کریں گے۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے جو حشر پاکستان کا کیا وہ قوم کو پتہ ہے، اس دفعہ کوئی پلان بی نہیں ہے نوازشریف اکیس اکتوبر کو ضرور آئیں گے، انتخابی بیانیہ کا اعلان نواز شریف ہی کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
