Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر قانونی مہاجرین کیخلاف کارروائی کے حق میں ہیں، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کارروائی کے حق میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں  آرٹس کونسل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پالیسی بیان آصف زرداری اور بلاول بھٹو دیں گے، ملکی مفاد کے خلاف لوگوں اور آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے علاوہ کسی پر پابندی نہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سویت یونین کے حملہ کے بعد سے 35 سے 40 لاکھ مہاجریں یہاں آئے، غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کارروائی کے حق میں ہیں، غیر قانونی افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان میں مسئلہ پیدا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ملتان کے حلقے سے الیکشن لڑوں گا، شجاع آباد سے میرا بیٹا عبد القادر گیلانی الیکشن میں حصہ لے گا، ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے والوں کے علاوہ سب کو الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر سابق دور کی پالیسی کے باعث ہے، 31 اکتوبر غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکلنے کیلئے ڈیڈ لائن مناسب بات ہے۔

دوسری جانب غیرقانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکی افراد کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version