اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر قیادت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وفاقی کابینہ کو ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے سرگرمیوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ کو ایران امریکا مذاکراتی نشست کے بعد ہونے والے اہم رابطوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
