Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دعا ہے امریکا ایران کے درمیان تنازع جلد ختم ہو جائے، وزیر خزانہ

جنریشن زی مستقبل ہے انہیں تیار اور بااختیار بنانا ہوگا، وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب نے کہا کہ ہماری قیادت کی طرف سے سفارتی کاوشیں جاری ہیں دعا ہے امریکا ایران کے درمیان تنازع جلد ختم ہو جائے۔

اسلام آباد میں آج کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے معاہدے کے دستخط کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

 وزیر خزانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کی آگاہی اور سہولت کے لیے ایس ای سی پی کا کردار نہایت اہم ہےانویسٹر ایجوکیشن اور آسانی پیدا کرنا ایس ای سی پی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایس ای سی پی میں قانونی اصلاحات کی ضرورت حکومت مکمل تعاون کرے گی ریگولیٹری اصلاحات کے لیے حکومت کی مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہناتھا کہ جنریشن زی کو متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے نوجوانوں کو سرمایہ کاری کی طرف لانا قومی ترجیح ہونی چاہیے جنریشن زی مستقبل ہے انہیں تیار اور بااختیار بنانا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ نوجوان سرمایہ کاروں کے لیے مواقع اور آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے مالی شمولیت کے فروغ میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے نئی نسل کو کیپٹل مارکیٹ کا حصہ بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس کرنٹ اکاؤنٹ پر ہے ملکی معاشی ترقی میں نجی شعبے کی شمولیت ہماری اولین ترجیح ہے۔

محمد اورنگ زیب نے مزید کہا کہ مالی نظم و ضبط اور استحکام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے عالمی اداروں کے تعاون سے مالیاتی نظام کو مزید مضبوط بنائیں گے سولر، ونڈ اور ہائیڈرو سے توانائی کا حصول جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version