Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی طرزِ جدیدیت سے استفادہ؛ پاکستان کی صنعتی و سائنسی ترقی کا اہم ذریعہ قرار

‘پاکستان کی ترقی میں چینی طرزِ جدیدیت اہم کردار ادا کرسکتی ہے’

پاکستان کی صنعتی اور سائنسی ترقی کے لیے چینی طرز کی جدیدیت سے استفادہ اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایشیا پیسیفک ممالک کے ساتھ باہمی تعاون اور روابط کو خطے میں معاشی انقلاب کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔

چین کے جنوبی شہر شین ژین میں منعقدہ ایشیا پیسیفک میڈیا فورم میں 40 سے زائد ممالک کے 400 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی۔

فورم میں شرکاء نے چین کے صنعتی انقلاب اور مصنوعی ذہانت سے حاصل ہونے والی جدیدیت کو مشترکہ خوشحالی کا ضامن قرار دیا۔

Exit mobile version