Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنگِ ستمبر کا گیارہواں روز: پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی سے دشمن پسپا

گھمسان کی جنگ کے بعد پاکستان نے بزدل بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا

ستمبر 1965 کی جنگ کے گیارہویں روز بھارتی فوج کو ابتدائی حملوں میں شکست دینے کے بعد پاک افواج کے حوصلے اور عزم مزید بلند ہو گئے۔

افواج پاکستان منظم ہو کر دشمن پر ڈٹ کر جوابی کارروائیوں اور بھرپور حملوں کے لیے مکمل تیار ہو گئی، پاکستان کی مسلح افواج کے یکے بعد دیگرے کامیاب حملوں سے بھارتی افواج کے سینئر افسران کے قدم ڈگمگا گئے۔

بھارتی سینئر افسران پست حوصلوں کے ساتھ اس کشمش میں مبتلا ہوگئے کہ محض کشمیر کو جواز بنا کر اتنی بڑی جنگ کا مقصد کیا ہے؟ بھارتی فوج کے فورتھ ماؤنٹین ڈویژن،2nd Independentآرمڈ بریگیڈ گروپ اور ایک اضافی ٹینک رجمنٹ نے کھیم کرن کے علاقے سے پاکستان کے شہر قصور پر حملہ کیا، اس حملے کا پاکستانی افواج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی افواج کی پسپائی پر کھیم کرن پر قبضہ کیا۔

گھمسان کی جنگ کے بعد پاکستان نے بزدل بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا، قصور میں پاکستانی فوج نے لاہور کی طرف بھارتی پیش قدمی کو روکا اور کھیم کرن کو چھڑانے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

لاہور سیکٹر پر بھارتی فوج ہریکے برکی روڈ پہنچی جس کے بعد ان کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑی، سیالکوٹ سیکٹر پر پاک فوج نے ٹینکوں سے بڑا حملہ کر کے 36 بھارتی ٹینک تباہ کر دیئے، چھمب سیکٹر پر پاکستانی فوج نے دیوا کے شمال میں موجود بھارتی فوجی چوکی پر قبضہ کر لیا، سندھ راجستھان سیکٹر میں پاکستانی فوج نے مزید کامیابیاں حاصل کیں۔

پاک فوج نے شمال کی طرف برق رفتاری سے پیش قدمی کرتے ہوئے گدرو میں مزید بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا، پاک فضائیہ نے ہلواڑہ کے مقام پر مگ جہازوں کی فارمیشن کو مکمل طور پر تباہ کیا، پاک فضائیہ نے 2 مزید بھارتی بمبار جہازوں کو مغربی بنگال باغ ڈوگرہ ائیربیس پر تباہ کر دیا۔

دوراکا آپریشن کے بعد پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اپنی بالادستی برقرار رکھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version