اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس کے بعد سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اہم ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خیبرپختونخوا کی صورتحال خصوصاً پی ٹی آئی لانگ مارچ پر بھی گفتگو کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ہر ممکن کوشش کی کہ معاملات سیاسی انداز میں حل ہوں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی ضد اور دہشت گردی کے حوالے سے اقدامات سے دوری سے مسائل پیدا ہوئے، حکومت اب بھی مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے تیار ہے مگر اپوزیشن کو وفاق پر چڑھائی سے گریز کرنا ہوگا۔
