خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر شہریوں نے جشن منایا ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی شہریوں نے یومِ نجات منایا۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ انہیں پی ٹی آئی حکومت سے نجات مل گئی۔ ان کے مطابق سابق حکومت کے دور میں کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے اور عوام کو مختلف مسائل کا سامنا رہا۔
شہریوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت ترقیاتی کاموں پر توجہ دے گی، امن و امان کی صورت حال بہتر بنائے گی اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔
