مسلسل بڑھتی آبادی اور انتظامی امورکی بہتری کے لیے کراچی شہریوں نے نئے انتظامی یونٹس اور چھوٹے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قراردے دیا۔
کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ جتنے زیادہ صوبے ہوں گے اتنی ہی مقامی انتظامیہ مضبوط ہوگی اوروزرائے اعلیٰ بہترکارکردگی دکھائیں گے۔
شہریوں کے مطابق آبادی میں اضافے کے پیش نظر صوبوں کی تعداد بھی بڑھائی جائے تاکہ عوام کوبجٹ اور بنیادی سہولیات سے فائدہ مل سکے قیامِ پاکستان کے وقت آبادی بہت کم تھی، مگر آج آبادی کئی گنا بڑھ چکی ہے اس لیے انتظامی نظام میں بھی تبدیلی ناگزیر ہے۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی امورسنبھالنے کے لیے زیادہ افراد اوربہتر نظام درکار ہے اس لیے نئے صوبوں کے قیام پرسنجیدگی سےغورکیاجانا چاہیے کراچی کے ایم این ایز، ایم پی ایزاور انتظامیہ کو عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے مگرشہرکے مسائل جوں کے توں ہیں۔
