افغان طالبان رجیم نے سخت گیراورغیرقانونی پابندیوں سے افغان خواتین کے مستقبل کو تباہ کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کےادارہ برائے تعلیم ،سائنس اورثقافت (یونیسکو) نےخبردارکیاکہ لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی سے افغانستان تعلیم صحت اور دیگر شعبوں کے پروفیشنلزکی ایک اور نسل کھو دےگا۔
امریکی جریدے وائس آف امریکا کے مطابق یو این رپورٹ واضح کر چکی ہے کہ طالبان رجیم کی پابندی کی وجہ سے 2.4 ملین لڑکیوں کوسیکنڈری تعلیم سےنکالا جا چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم نے 100 سےزائد غیر قانونی احکامات کے ذریعے خواتین کے حقوق کو سلب کر رکھا ہے قابض طالبان رجیم نے 2021 کے بعد لڑکیوں کی سیکنڈری تعلیم پر پابندی لگائی،2026میں کوئی لڑکی یونیورسٹی داخل نہیں ہوئی۔
شدت پسندنظریات کےحامل قابض طالبان نے افغان خواتین کی تعلیم پر پابندی سےافغانستان کو کئی دہائیوں پیچھےدھکیل دیا۔
