Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ جاری، شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو سلام

پاکستان پولیس کے غازیوں اور شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر اور روشن باب ہیں

آئی ایس پی آر کی جانب سے  پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا ہے جس میں شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمہ کے ذریعے پاکستان پولیس کے افسران اور بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

نغمے کے شاندار بول *”ہم شہداء ہیں، ہم غازی ہیں، اللہ اکبر”* ملکی دفاع کیلئے پاکستان پولیس کے عزم اور قربانیوں کی عکاسی ہیں۔

پاکستان پولیس کے افسران اور جوان دن رات اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔

نغمہ کے ذریعے پوری قوم کی جانب سے پاکستان پولیس کی گراں قدر خدمات پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔

پاکستان پولیس کے غازیوں اور شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر اور روشن باب ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version