Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فتنہ الخوارج کا مذموم مقاصد کیلئے مساجد کا تقدس پامال کرنے کا قابلِ نفرت سلسلہ جاری

فتنہ الخوارج کی جانب سے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مساجد کی حرمت پامال کرنے کی مزید ویڈیوز سامنے آگئیں

فتنہ الخوارج کی جانب سے مذموم مقاصد کیلئے مساجد کا تقدس پامال کرنے کا قابلِ نفرت سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج شرعی سمیت ہر قسم کے تسلیم شدہ قانون کی کھلم کھلا مسلسل خلاف ورزی میں ملوث ہیں، فتنہ الخوارج کی جانب سے مساجد کو اپنے ٹھکانوں میں تبدیل کرنا مذہبی تقدس اور معاشرتی اقدار کی صریح پامالی ہے۔

فتنہ الخوارج کی جانب سے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مساجد کی حرمت پامال کرنے کی مزید ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں خارجی دہشت گردوں کو مسجد میں آتشیں اسلحہ اور بھتے کی رقم سمیت واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

خارجی دہشت گردوں کی طرف سے مساجد کی حرمت پامال کرنے اور ناچ گانے کی ویڈیوز پہلے بھی منظرعام پرآ چکی ہیں۔ فتنۃ الخوارج کے شرپسند عناصر مساجد کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور شہریوں سے بھتہ وصولی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

فتنہ الخوارج کی یہ ویڈیوز اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ان شرپسند عناصر کا نہ تو شریعت اور نہ ہی اسلام سے کوئی تعلق ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version