Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند دوبارہ ورلڈ چیمپئن بن گئے

کوئٹہ: شاہ زیب رند نے کراٹے کی عالمی چیمپئن شپ  KC52جیت لی۔

یہ سنسنی خیز مقابلہ جمعہ کو میامی میں ہوا، جہاں چار راؤنڈز کے سخت مقابلے کے بعد شاہ  زیب رند نے فتح حاصل کی۔

 شاہ زیب رند نے میامی میں تین بار کے عالمی چیمپئن ایڈگرس سکریوینرز کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل دوسری باراپنے نام کرلیا۔

 شاہ زیب کی کامیابی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، جبکہ شاہ زیب رند تین بار قومی ووشو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

شاہ زیب رند نے ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دوسری بار ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

 شاہ زیب رند نے کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو مبارک ہو،  میں تمام پاکستانیوں اور حکومتِ بلوچستان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version