Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

سری لنکا کی جانب سے  پاکستان کے خلاف 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

کوشل مینڈس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پاتھم نسانکا، پسندو سوریا بندارا اور دنیش چندیمل، کمیندو مینڈس، دھننجیا ڈی سلوا، سونل دینوشا، انجالا بندارا اور کیشرا نوونتھا 15 رکنی  اسکواڈ  میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پرباتھ جے سوریا، ملان رتھنائیکے، لاہیرو کمارا، آسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا اور ایشان ملنگا بھی اسکواڈ بھی شامل ہیں۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا جبکہ ٹیسٹ سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم 4 نومبر سے اسلام آباد میں تین روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version