Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہونٹ کی جنبش کو آواز میں بدلنے والا بینڈ تیار

یہ قدم انسان اور مشین کے درمیان رابطے میں ایک بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے

جنوبی کوریا کی فونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایک جدید اے آئی نیک بینڈ تیار کیا ہے جو بغیر آواز نکالے صرف ہونٹ ہلانے سے آپ کی بات کو ’’سن‘‘ کر اسے آواز میں تبدیل کرسکتا ہے۔

یہ ڈیوائس نرم سلیکون ایک چھوٹے کیمرے اور موشن سینسرز پر مشتمل ہے جب آپ الفاظ بولنے کی کوشش کرتے ہیں چاہے آواز نہ بھی نکالیں پھر بھی گردن کے پٹھوں اور جلد میں معمولی حرکت ضرورہوتی ہے اور یہی وہ جگہ ہے جہاں یہ سمجھ دار بینڈ کام کرتا ہے یہ ان حرکات کو پڑھ کر ایک خاص اے آئی ماڈل کی مدد سے الفاظ کو پہچانتا ہے۔

اس میں ایک خاص قسم کا سینسر استعمال کیا گیا جو نہ صرف جلد کی حرکت بلکہ اس کی سمت بھی نوٹ کرتا ہے جس سے الفاظ کو زیادہ درست طریقے سے سمجھنا ممکن ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی نے فزکس کا 100 سالہ پرانا مسئلہ سیکنڈوں میں حل کردیا

جب اے آئی کسی لفظ کو پہچان لیتا ہے تو وہ اسے ایک سرور پر بھیجتا ہے جہاں ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ٹیکنالوجی کے ذریعے اسے آواز میں بدلا جاتا ہے  اور خاص بات یہ ہے کہ یہ آواز صارف کی اپنی آواز جیسی لگتی ہے جبکہ صرف 10 منٹ کی ریکارڈنگ سے سسٹم آپ کی آواز سیکھ لیتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی قوت گویائی سے محروم افراد، پرشورصنعتی ماحول میں رابطے اور ایمرجنسی یا فوجی حالات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے اس کے علاوہ مستقبل میں وہ لوگ بھی بول سکیں جو آواز کھو چکے ہیں۔

یہ بینڈ فی الحال صرف 26 الفاظ تک محدود ہے جبکہ چلنے کی صورت یا زیادہ حرکت کرنے پر درستگی کم ہو کر  40 رہ جاتی ہے۔

اگرچہ ابھی اس میں بہتری کی گنجائش ہے لیکن یہ قدم انسان اور مشین کے درمیان رابطے میں ایک بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version