Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دولہا دلہن کا عالیہ رنویر کے گانے ’واٹ جھمکا‘ پر ڈانس ویڈیو ہوا وائرل

اپنی شادی کے دن کو دلچسپ اور یادگار بنانے کے لئے آج کل لوگ بہت سے انوکھے کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن اس ویڈیو نے کچھ الگ ہی انداز میں صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کو عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے گانے ’واٹ جھمکا‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اونے ساتھ اور دوستوں کو گانے کے ہک اسٹیپس سکھانے میں پیش پیش ہے جس کے بعد وہ گانے پر ڈانس کرنا شروع کرتے ہیں۔

ویڈیو میں، ہم دلہن کو اپنے شادی کے لباس میں ڈانس سکھاتے ہوئے دیکھتے ہیں جسے وہ مزاحیہ انداز میں بیان کرتی ہیں۔

دولہا اور دلہن کے ٹرینڈنگ گانے کے ڈانس اسٹیپس کی فوٹیج سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئی ہے۔

ڈانس کی اس ویڈیو کو گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیا گیا تھا اور تب سے اب تک اسے 10 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ بلاشبہ، صارفین نے ریل کو پسند کیا ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version