کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
شہر قائد کے علاقے کورنگی سمیت صدر و کراچی پریس کلب پر بوندا باندی ہورہی ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
یاد رہے کہ کراچی کے جنوب میں اس وقت بارش کے بادل موجود ہیں جو شہر کے جنوبی علاقوں کی طرف گامزن ہیں، ان کی شدت میں کمی نہ ہوئی تو اگلے 2-1 گھنٹوں کے دوران شہر کے جنوبی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی سے تیز بارش ہوسکتی ہے۔
شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 22.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس وقت ہوا تقریباً 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
