Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں تاہم شہر میں آئندہ ہفتے تک بارش کا امکان نہیں ہے۔

Exit mobile version