Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوبائیڈن کے نائب صدر کے زمانے کی مزید خفیہ دستاویزات برآمد

موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے نائب صدر کے زمانے کی مزید خفیہ دستاویزات  برآمد ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک اور جگہ سے جو بائیڈن کے نائب صدر کے زمانے کی مزید خفیہ دستاویزات ملی ہیں۔

حکام کی جانب سے ابھی تک نئی جگہ کی  تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر جو بائیڈن پہ کالج طلبہ کو پڑھائے بغیر 10 لاکھ ڈالر تنخواہ لینے کا الزام

اس سے قبل نومبر میں جو بائیڈن کے سابق دفتر سے خفیہ دستاویزات ملی تھیں۔

امریکی محکمہ انصاف بائیڈن کے سابق دفتر سے ملنے والی خفیہ دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہے۔ ایف بی آئی بھی خفیہ دستاویزات کے ملنے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا قتل کیسے ہوا؟ نئی خفیہ دستاویزات سامنے آگئیں

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی خفیہ فائلوں کو اپنے ساتھ لے جانے کے الزام میں تحقیقات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version