ایران نے سابق نائب وزیر دفاع کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے پر پھانسی دے دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق ایرانی نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔
مزید پڑھیں: ایران؛ دہشت گردوں کا شاہ چراغ مزار پر حملہ، 15 زائرین شہید
علی رضا اکبری برطانوی شہریت یافتہ تھے اور ان پر برطانیہ کےلیے جاسوسی کرنے کا الزام تھا۔
ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ علی رضا اکبری کو بدعنوانی اور برطانیہ کے لیےجاسوسی کرنے پر آج سزائے موت دی گئی۔
مزید پڑھیں: ایران؛ حکومت مخالف احتجاج کرنے والی خاتون نے رہائی کے فوری بعد خود کشی کرلی
خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علی رضا اکبری پر جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں کردار ادا کرنے کا الزام بھی تھا۔
