Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان میں سردی کی تازہ لہر، 20 افراد ہلاک

افغانستان میں سردی کی تازہ لہر میں 20 افراد ہلاک  ہوگئے۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  افغانستان میں خون جمادینے والی سردی کی تازہ لہر نےکم از کم 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

افغان محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ چند ہفتوں سے ہونے والی شدید برف باری اور سرد موسم میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 16 دیگر افراد کو فوری طبی امداد  دی گئی۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں بحرانی کیفیت؛ لاکھوں بچے غذائی اور اور وبائی بیماریوں کا شکار

افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ سخت سرد موسم سے متاثر ہونے والے صوبوں میں زابل، غزنی، ہرات، پنجشیر، لغمان، کنڑ، نورستان، پکتیا، غور، قندھار، بغلان، ننگرہار، کاپیسا، پروان اور بامیان شامل ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ برفباری اور بارش کی وجہ سے 21 مکانات مکمل طور پر تباہ  ہوگئے اور 59 دیگر کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: انسانی امداد کی تنظیم کی جانب سے افغانستان میں غذائی کمی کا انتباہ

افغان میڈیا  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ     لوگوں کو خوراک اور ایندھن کی کمی کا سامنا ہے ۔   سردی کی تازہ لہر سے فصلوں کو  نقصان  پہنچا ہے جبکہ  4 ہزار سے زائد مویشی  بھی ہلاک  ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version