Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں دو کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بڈگام میں دو کشمیری نوجوانوں کوجعلی مقابلے میں شہید کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی مقبوضہ کشمیر کو نوآبادیات بنانے کا منصوبہ

قابض بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ضلع میں واقع عدالتوں کے قریب مرکزی چوک پر ایک گاڑی کو روکا۔

فوجیوں نے گاڑی پر سوار نوجوانوں کو اتار کر انہیں گولیاں مار کر شہید کردیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر؛ گزشتہ 10 برسوں میں کتنی مرتبہ انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئیں؟

مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نوجوانوں کو بلا جواز طور پر فوجیوں نے گولیاں مار کر قتل کیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کئی دہائیوں سے جاری ہے ۔ بھارت قابض فوج آئے روز کشمیری نوجوانوں کو بلاجواز کارروائیوں میں شہید کردیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version