Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہزادہ ولیم گنجے مردوں میں دنیا کے پرکشش ترین انسان

برطانوی شہزادے  ولیم کو گنجے مردوں میں دنیا کا پرکشش ترین انسان قرار  دے دیا گیا۔

گوگل سرچ ٹریفک  کی بنیاد پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے ہالی ووڈ کے معروف اداکاروں سمیت کئی معروف شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ سروے 2023ء کے دنیا بھر کے خوبصورت اور پرکشش گنجے مردوں سے متعلق تھا  جن کی شخصیت سمیت ان کی آواز، قد، بات چیت کا انداز، خوبصورت جلد، چہرے کے خدوخال اور دنیا بھر میں لوگوں کی ان میں دلچسپی کا تعین کیا گیا۔

پرنس آف ویلز نے ون ڈیزل اور جیسن اسٹیتھم  جیسے مشہور و معروف ہالی ووڈ اداکاروں  کو بھی  پیچھے چھوڑ دیا۔

ریبوٹ کے ذریعہ مرتب کردہ درجہ بندی نے گوگل سرچ ٹریفک کی جانچ کی تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کتنے لوگوں نے گنجی مشہور شخصیات کی تصویریں  دیکھی ہیں۔

شہزادہ ولیم خوبصورتی  کے مجموعی اسکور 10 میں سے 9.88  کے اسکور کے ساتھ سرفہرست رہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version