Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کے معاملے پر جلد فیصلہ کروں گا، امریکی صدر ٹرمپ کا عندیہ

‘ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے منصوبے سے تقریباً دستبردار ہوچکا ہے’

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر جلد فیصلہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے مسئلے کو کسی نہ کسی طریقے سے حل کیا جائے گا، چاہے یہ حل آسان ہو یا مشکل۔

وائٹ ہاؤس سے اوہائیو کے شہر وینڈالیا میں ریلی میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بارے میں فیصلہ کرنے والا ہوں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے منصوبے سے تقریباً دستبردار ہوچکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انتظامیہ تیل کی قیمتیں کم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Exit mobile version