Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’بھارت میں اصل باس آپ ہیں‘‘ ایلون مسک کا مکیش امبانی پر طنز

بھارت میں اسٹار لنک کو لانچ کرنے کی اجازت کا معاملہ طویل عرصے سے التوا کا شکار ہے جس میں مکیش امبانی کی کمپنی جیو کے ساتھ مسابقت کو بڑی رکاوٹ سمجھا جاتا ہے

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کو وزیراعظم کہتے ہوئے ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پیارے وزیراعظم امبانی براہ کرم میری عاجزانہ معذرت قبول کریں کہ مجھے احساس نہیں ہوا کہ آپ ہی بھارت کے اصل باس ہیں۔

مسک نے مزید لکھا کہ قدرتی طور پر آپ بھارت کے عظیم لوگوں کا اجارہ دارانہ استحصال جاری رکھنا پسند کریں گے لیکن کیا آپ اس کے باوجود اسٹار لنک کو مقابلہ کرنے کی اجازت دینے پر غور کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ ’بھارت کے بہت سے علاقوں میں جیسا کہ تمام ممالک میں ہے انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے جو بچوں کو تعلیم کے مواقع اور چھوٹے کاروباروں کو اپنی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں فروخت کرنے کے مواقع سے محروم رکھتا ہے۔ اسٹار لنک ان کی زندگیوں کو بہتر بنا دے گا، شکریہ‘۔

واضح رہے کہ بھارت میں اسٹار لنک کو لانچ کرنے کی اجازت کا معاملہ طویل عرصے سے التوا کا شکار ہے جس میں مکیش امبانی کی کمپنی جیو کے ساتھ مسابقت کو بڑی رکاوٹ سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version