Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حوثی ملیشیا کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ؛ مدینہ کی جانب آنے والا ڈرون مار گرایا

حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے گئے تین ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا

مدینہ منورہ: سعودی عرب کی جانب حوثی ملیشیا کے ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سعودی اتحادی فوج کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے گئے تین ڈرونز کو مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران تباہ کر دیا گیا جن میں مدینہ منورہ کی جانب آنے والا ڈرون بھی شامل تھا۔

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ مدینہ منورہ کے علاقے کی جانب آنے والے ڈرون کو فضا میں ہی مار گرایا گیا۔ ان کے مطابق ایک اور ڈرون جنوبی علاقے جبکہ تیسرا مشرقی علاقے میں تباہ کیا گیا۔

دوسری جانب حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ پر ڈرون حملے کی تردید کی ہے۔

ادھر یمن کی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائیوں سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر ایک ہزار 87 حملے کیے جن کے نتیجے میں تقریباً 336 حوثی کمانڈروں اور جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 112 فوجی گاڑیوں اور دیگر عسکری سازوسامان کو تباہ کیا گیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں ’فجرِ یمن‘ مہم کے تحت کی گئیں جن میں جنگی طیاروں، ڈرونز، فیلڈ آرٹلری اور راکٹ لانچرز کا استعمال کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ حملوں میں حوثی ملیشیا کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، جنگجوؤں کے اجتماعات، کمک پہنچانے والے دستوں، فائرنگ کی پوزیشنوں، دفاعی تنصیبات، رسد اور نقل و حرکت کے راستوں سمیت بھاری ہتھیاروں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version