Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران معاہدہ کرے ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

‘ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت مرحلے میں آگے بڑھ رہے ہیں’

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد اس معاملے کو اپنے انجام تک پہنچا دے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت مرحلے میں آگے بڑھ رہے ہیں تاہم ایرانی قیادت پر زیادہ بھروسہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ معاہدہ کرنے کے بعد اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ایک مرحلہ ایسا بھی آسکتا ہے جب امریکا کو سخت کارروائی کرنا پڑے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اچھی گفتگو ہوئی ہے جس میں ایران کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل امریکا کے پاس ہے۔ کینیڈا کے ساتھ معاہدے سے متعلق بات چیت بھی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور دونوں ممالک معاہدے کے قریب ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version