اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے اور یہ قیمتیں کل رات 12 بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔




















