کراچی: ملک بھر میں آج بھی گزشتہ روز کی طرح سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 2500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 36 روہے کا ہوگیا اسی طرح دس گرام سونا 2144 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 61 ہزار 827 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالرز کمی سے 3995 فی اونس ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت 5ہزار 858 روپے ہوگئی۔


















