موسم سرما جہاں ٹھنڈی ہوائیں اور خوشگوار موسم لے کر آتا ہے وہیں اس دوران کئی ایسی موسمی سبزیاں بھی دستیاب ہوتی ہیں جو صحت کے لیے بے حد مفید ہیں۔
ماہرین کے مطابق سردیوں میں سبزیوں کا استعمال جسم کو ضروری وٹامنز، معدنیات اور فائبر فراہم کرتا ہے جس سے قوت مدافعت مضبوط بنانے، ہاضمہ بہتر رکھنے اور جسم کو بیماریوں سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔
یہاں پر موسم سرما کے حوالے سے چند سبزیاں بتائی جارہیں جو صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں۔
پالک
پالک آئرن اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور سبزی ہے اس میں موجود غذائی اجزا جسم کے خلیوں کی حفاظت کرتے ہیں اور سوزش کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اس کے علاوہ پالک متوازن غذا کا حصہ بن کر جسم کو ضروری غذائیت فراہم کرتی ہے۔
بٹرنٹ اسکواش (کدو)
بٹرنٹ اسکواش میں وٹامن اے اور فائبر وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو آنکھوں کی صحت اور ہاضمے کے لیے مفید ہیں اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بھی جسم کے خلیوں کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ سردیوں میں اس سے سوپ اور دیگر گرم پکوان تیار کیے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پروٹین اور کارب سے پہلے سبزیاں کھانا واقعی فائدہ مند ہے؟
گاجر
گاجر وٹامن اے کا اچھا ذریعہ ہے، جو آنکھوں کی صحت اور قوت مدافعت کے لیے اہم ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو خلیوں کے نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ سردیوں میں گاجر کو سلاد، سبزی اور جوس کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بند گوبھی
بند گوبھی جسے انگریزی میں کیلے (Kale) کہا جاتا ہے، وٹامن اے، سی اور کے سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ وٹامنز قوت مدافعت اور ہڈیوں کی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بھی جسم کے لیے فائدہ مند ہیں۔
شکر قندی
شکر قندی میں وٹامن اے اور فائبر موجود ہوتا ہے جو ہاضمہ بہتر بنانے اور قوت مدافعت کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کے خلیوں کو نقصان سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
برسلز اسپراؤٹس (چھوٹی بند گوبھی)
چھوٹی بند گوبھی وٹامن سی اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ وٹامن سی قوت مدافعت کو بہتر بنانے جبکہ فائبر نظام ہاضمہ کو درست رکھنے میں مدد دیتا ہے اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بھی جسم کو خلیوں کے نقصان اور سوزش سے بچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سردیوں میں ان موسمی سبزیوں کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے سے جسم کو ضروری غذائیت مل سکتی ہے۔ متوازن غذا اور مختلف سبزیوں کا مناسب استعمال صحت مند زندگی کے لیے اہم ہے۔




















