روہت شیٹی کا بالی ووڈ کے ’خانز‘ کو فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا اشارہ
بالی ووڈ کے معروف اور مقبول ترین ہدایتکار روہت شیٹی نے اپنی فلم میں انڈسٹری کے تینوں ’خانز‘ کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ہدایتکار نے اپنی ویب سیریز کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اپنے مستقبل کے منصوبوں کا اشتراک کیا جس میں ایک منفرد فلمی تصور اور بالی ووڈ کے 3 خانز کو اکٹھا کرنے
