عید سے قبل مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
یاد رہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
