Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونا تاريخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے اضافے سے  2 لاکھ 52 ہزار 314 روپے کا ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2815 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 49 روپے اضافے سے 3 ہزار 314 روپے ہو گئی۔

Exit mobile version