چین اور کویت نے پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین سے 4 ارب ڈالر اور کویت سے 30 کروڑ ڈالر قرض رول اوور کرایا جائے گا جبکہ سعودی عرب، چین اور کویت سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر قرض رول اوور ملنا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چین سے 4 ارب ڈالر مارچ 2027 میں قرض رول اوور کرایا جائے گا جبکہ تینوں ممالک سے تقریبا 1 سال کے لیے قرض کو رول اوور کرایا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو دسمبر میں آئی ایم ایف سے بھی 1.21 ارب ڈالر موصول جائیں گے رواں مالی سال کے لیے 21 ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں 7.3 ارب ڈالر رول اوور شامل ہے۔
