سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے ’ایکسپوحج 2023‘ کے دوسرے روز حاجیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی سے متعلق ورکشاپ اور سیمنار کا انعقاد کیا گیا، اور شرکاء نے مختلف سٹالز کا وزٹ بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت کی جانب سے سیمنار میں وزارت حج وعمرہ کی ان سرگرمیوں پر بحث کی گئی جو زائرین کے لیے انجام دی جا رہی ہیں۔
جن میں عازمین حج کی آمد کے حوالے سے مختلف ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں فیصلہ ساز ادارے منفرد افکار کے حامل سرمایہ کار اورسکالرز نے شرکت کی اور شرکا نے حج و عمرہ کے سفری مراحل کو مزید آسان بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کی۔
اس کے علاوہ مقدس شہروں میں دینی اور تاریخی مقامات پر زائرین کو لے جانے کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
حج ایکسپو میں 57 سے زائد ممالک کے حج وفود کے سربراہان اور اعلیٰ حکام کے 81 ترجمان شرکت کر رہے ہیں جس میں پاکستان کی نمائندگی ڈائریکٹر حج ساجد اسعدی کر رہے ہیں۔
نمائش میں کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے 90 سال پہلے بانی مملکت شاہ عبد العزیز کی گاڑی شرکاء کے لیے توجہ کا مرکز رہی۔
