Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین: برف سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا تھیم پارک

چین کے مشہور آئس تھیم پارک ( آئس فیسٹیول) نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرکے توجہ حاصل کر لی ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی چین کے سرد ترین شہر ہربن میں اس آئس فیسٹیول کا آغازہو گیا ہے، جس میں 2,000 سے زائد برف کے مجسمے موجود ہیں، جنھیں 10,000 سے زیادہ ہنر مند افراد کی ٹیم نے ایک ماہ کے وقت میں مکمل کیا ہے۔

برف کے مجسموں سے بنا یہ دنیا کا مقبول ترین تھیم پارک  8,790,697.3 مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہے۔

ان برفیلے مجسموں کو خوبصورت رنگوں کی روشنیوں سے سجایا گیا ہےجس کے سامنے بڑی تعداد میں شہری تصاویر بھی بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ آئس فیسٹیول ہر سال دسمبر سے فروری کے آخر تک جاری رہتا ہے، جہاں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version