Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو نوٹسز جاری کر دیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو نوٹسز جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے کارروائی کر کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں پر نوٹسز اور جرمانے عائد کر دیے۔

الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے چیئرمین تحصیل کونسل پورن اور چیئرمین تحصیل کونسل بشام پر جرمانہ عائد کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے این اے 153 ملتان میں امیدوار حامد علی، این اے66وزیرآباد میں امیدوار احمد چٹھہ، پی پی133ننکانہ صاحب میں امیدوار نوشیرمان کو وال چاکنگ پر نوٹس جاری کر دیے۔

جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، بھکر سے تشہیری مواد جبکہ چینوٹ، فیصل آباد، ننکانہ، قصور، لاہور اور ملتان سے بھی پینافلیکس اتروا دیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version