کراچی: صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کراچی میں بلدیاتی الیکشنز کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سے بتادی۔
رات گئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے آر اوز کے دفتر پہنچ رہے ہیں۔
بلدیاتی انتآخابات کے نتائج میں تاخیر کیوں؟
تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آراوز کے دفتر پہنچ گئے#BOLNews #LocalBodyElection pic.twitter.com/5QxO6DeXHb— BOL Network (@BOLNETWORK) January 15, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ ایک گھمبیر معاملہ ہے، ایک یوی کا رزلٹ بنانے میں وقت لگتا ہے، ہر یوسی کے 4 وارڈز ہیں اور اوسط 20 پولنگ اسٹیشنز ہیں اور ایک بھی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ نہ آئے تو یوی کا نتیجہ مکمل نہیں ہوتا۔
اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ ہر آر او کے پاس تقریباً 5 یوسیز ہیں اس لئے نتائج میں وقت لگ رہا ہے، کراچی کمپیوٹر اپیکسل پر رزلٹ بن رہا ہے، ان انتخابات میں آرٹی ایس سسٹم نہیں۔
جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی اپنی اپنی برتری کے دعویدار
دوسری جانب جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں اپنی اپنی برتری کے دعوے کردیے ہیں۔
گزشتہ روز سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوا جس میں سندھ کی حکمران جماعت سمیت مختلف جماعتوں نے حصہ لیا۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کا دعویٰ
کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے اب تک سامنے آنے والے نتائج پر پاکستان پیپلز پارٹی نے 80 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پی پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع ملیر کے تین ٹاؤنز میں 30 میں سے 23 یونین کمیٹی جیت گئے ، ضلع کیماڑی کے تین ٹاؤنز میں 32 میں سے 18 یونین کمیٹی جیت گئے جبکہ ضلع شرقی میں پیپلز پارٹی 12 نشست جیت چکی ہے اور ضلع ساؤتھ کے دو ٹاؤنز میں 25 میں سے 13 یونین کمیٹی جیت گئے، تین پر گنتی جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار
اسکے علاوہ سہراب گوٹھ ٹاون ڈسٹرکٹ ایسٹ کی 8 یوسیز میں سے 6 یو سیز (3،4،5،6،7،8) پیپلز پارٹی نے جیت لیں ہیں اور ویسٹ میں پانچ ، سینٹرل میں چار اور کورنگی میں تین یونین کمیٹیوں پر پیپلز پارٹی آگے ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ویسٹ میں پانچ ، سینٹرل میں چار اور کورنگی میں تین یونین کمیٹیوں پر پیپلز پارٹی آگے ہے۔
جماعت اسلامی کا دعویٰ
دوسری جانب کراچی کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر جماعت اسلامی کا بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن ، گلبرک ٹاؤن ، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ، نارتھ کراچی ٹاؤن ، نئی کراچی ٹاؤن ، گلشن اقبال ٹاؤن ، سوسائٹی ، لانڈھی ، کورنگی ٹاؤن سمیت 100سے زائد نشستوں پر جماعت اسلامی کامیابی حاصل کرچکی ہے۔
علاوہ ازیں جماعت اسلامی نے سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بلاشراکت میئر بنانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔
