Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں مزید 2 جہازوں کا اضافہ

پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں مزید 2 جہازوں کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں دو طیاروں کا اضافہ ہوا جبکہ پی آئی اے کے گزشتہ دنوں آنے والے نئے ایئربس 320 طیارہ بھی تمام کوائف مکمل کرنے کے بعد شیڈول میں شامل ہوگیا اور گزشتہ روز نئے ایئربس 320 نے پہلی کمرشل پرواز پی کے 309 کی حیثیت سے اسلام آباد تا کراچی بھری۔

اس ہی طرح 7 مہینے سے لانگ گراونڈنگ کا شکار بوئنگ 777 طیارہ بھی آپریشن میں شامل ہوا اور طیارے نے کئی ماہ بعد پہلی پرواز آج صبح پی کے 300 کی حیثیت سے آپریٹ کی جس کہ بعد وہ جدہ روانہ ہوگیا جبکہ گزشتہ چندہ ماہ کے دوران یہ دوسرا بوئنگ 777 ہے جو آپریشن میں واپس آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی آئی اے نے سپریم کورٹ میں 250 ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت مانگ لی

اس سلسلے کا تیسرا طیارہ بھی فعالی کے آخری مراحل میں ہے اور اگلے چند ہفتوں میں وہ بھی آپریشنل ہوجائے گا۔

اس عمل سے پی آئی اے کے 14 ایئربس اور 10 بوئنگ 777 سمیت کل 25 طیارہ شیڈول کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی آئی اے نے 3 نئے طیارے خرید لئے

طیاروں کی فعالی سے پی آئی اے کا شیڈول ہموار ہوجائے گا اور نیٹ ورک کے وسعت میں بھی مدد ملے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جہازوں کی فعالی خصوصی طور پر پرزہ جات کا حصول موجودہ زرمبادلہ کے حالات کے تناظر میں ایک پیچیدہ عمل تھا جبکہ اپنے محدود وسائل سے جہازوں کی فعالی اور بیڑے میں آپریشن طیاروں کا اضافہ ایک اہم سنگ میل ہے اور کوویڈ کے بعد پی آئی اے کے فعال طیاروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی آئی اے کے بیڑے میں ایک اور نیا طیارہ شامل

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ وفاقی وزیر ایوایشن خواجہ سعد رفیق کی ذاتی دلچسپی اور حکومت پاکستان کے خصوصی تعاون کے باعث طیاروں میں اضافے کا عمل مکمل ہورہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ ہوابازی کی صنعت مکمل طور پر بحالی کی طرف گامزن ہے اور بڑھتی ہوئی مانگ کیلئے طیاروں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version