شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
نادرا نے بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جنسی مجرموں کی فوری شناخت کے لیے قومی رجسٹری کا اجرا کر دیا۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ نئی سہولت کی مدد سے جنسی جرائم میں سزا یافتہ افراد کی شناخت اور ٹریکنگ کی جا سکے گی جبکہ گھر، مدرسہ، کالج، یونیورسٹی یا کہیں بھی ملازم رکھنے سے پہلے متعلقہ شخص کا شناختی کارڈ نمبر بھیجنے سے آگاہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فرد سے متعلق جاننے کے لیے کہ کہیں وہ جنسی مجرم تو نہیں 7000 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیا جاسکے گا۔
