Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 2 ستمبر کے لیے کیا گیا ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 8 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 2 ستمبر کے لیے کیا گیا ہے اور قیمتیں کل رات 12 بجے تک نافذ رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version