Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط

دونوں ممالک ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مہارت اور تجربات کا تبادلہ کریں گے

ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم معاہدے پر دستخط کر دیے۔

معاہدے کے تحت سعودی عرب کی نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی (این سی اے) اور پاکستان کی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے درمیان یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ اور سعودی نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے گورنر انجینئر ماجد المزید نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کی سائبر اسپیس اور اہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

دونوں ممالک ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مہارت اور تجربات کا تبادلہ کریں گے جبکہ سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں عالمی سطح پر باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version